مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے صہیونی فوجیوں کو صرف تھپڑ مارنے کے جرم میں فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔17 سالہ احد تمیمی نے عدالت میں یہودی فوجی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی پولیس نے ان پر 12 الزامات عائد کیے جن میں سے انہوں نے چار الزامات قبول کرلیے۔ عدالت نے احد تمیمی پر 1440 ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ احد تمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی نے بتایا کہ وہ آئندہ موسم گرما تک رہا ہوجائیں گی۔ اس مقدمے کی سماعت بند کمرے میں کی گئی۔ ان کی وکیل نے بند کمرہ سماعت کو غیر مصنفانہ قرار دیتے ہوئے اس مقدمے کے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی جسے جج نے مسترد کردیا۔
اسرائیلی عدالت نے صہیونی فوجیوں کو صرف تھپڑ مارنے کے جرم میں فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1879538
آپ کا تبصرہ